نوجوان ایرانی ماہرین کا کارنامہ، جدید ترین ایٹمی مائیکرو اسکوپ تیار کرلی - 17 مارچ 2020

Sahar Urdu 5 views
ایران کے نوجوان ماہرین نے پہلی بار اندرون ملک ایٹامک فورس نینو اسکیل مائیکرو اسکوپ تیار کرلی ہے۔

 ایران کی نالج بیس کمپنی آرا ریسرچ کے نوجوان سائنسدانوں نے ایٹامک فورس نینو اسکیل مائیکرو اسکوپ تیار کر کے ملک کو امریکہ، روس، برطانیہ، جرمنی، ڈینمارک اور سوئیزر لینڈ جیسے ملکوں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ اے ایف ایم نینو ویک کے نام سے تیار کی جانے والی اس  مائیکرو اسکوپ کو طب، انجینیئرنگ، بائیو ٹیکنالوجی، جینیٹک اور پتھالوجی کے شعبے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ 

آرا ریسرچ کے مینجنگ ڈائریکٹر سید عباس شاہمرادی نے بتایا ہے کہ ایٹامک فورس مائیکرو اسکوپ کو نینو اسکیل میں مختلف مادوں کے سطحی ڈھانچے کی چانچ پڑتال کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مائیکرو اسکوپ کے برخلاف ایٹامک مائیکرو اسکوپ میں کسی بھی طرح کے مواد کی سطح کا نینو اسکیل میں جائزہ لیا جا سکتا ہے جس میں موصل و غیر موصل، نرم یا سخت، جامد یا پاوڈر، نامیاتی اور غیر نامیاتی مواد شامل ہیں۔ 

سید عباس شاہ مرادی نے بتایا ہے کہ ان کی کمپنی نے حال ہی میں دو ٹن وزنی الیکٹرانک مائیکروسکوپ بھی تیار کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اب تک صرف دنیا کے دو ملکوں امریکہ اور جاپان کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون ملک نینو اسکوپ کی اسی فی صد ضروریات آرا ریسرچ کمپنی کے ذریعے پوری کی جا رہی ہیں۔ 

 

مکمل خبریں ویب سائٹ پر

http://urdu.sahartv.ir/news/news_videos

Add Comments